تازہ تر ین

پاکستانی اسکالرکا کارنامہ، کینسرکے علاج کا نیا طریقہ دریافت کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان کے نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر محمد وقاص عثمان ہنگورو نے خون کے سرخ خلیات سے وابستہ ذرات کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کی رسولیوں تک دوا پہنچانے کا کامیاب عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل خون کے سرخ خلیات کو سرطان کے معالجے میں نہیں آزمایا گیا۔
محمد وقاص اور ان کی ٹیم نے انسانی جسم میں خلیات (سیلز) کے مابین رابطہ کرنے والے بین الخلیاتی اجسام (ایکسٹرا سیلیولر ویسیکلز یا ای وی) میں آر این اے پر مبنی دوا رکھ کر اسے کینسر کے خاتمے کے لیے استعمال کیا ہے۔ عام حالات میں قدرتی طور پر ای وی خلوی رابطوں کے درمیان اہم کردار ادا کرتے ہیں اور عین اسی طریقے کو استعمال کرتے ہوئے انہوں نے کینسر کے خلیات تک دوا پہنچانے کا کام کیا ہے۔یہاں وقاص نے اس شعبے کی ایک معتبر ماہر منہ لی کی زیرِ نگرانی یہ کام سرانجام دیا ہے جس کی تفصیلات ممتاز سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی ہیں جو خود وقاص کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔ اس عمل کو جین تھراپی بھی کہا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv