تازہ تر ین

گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلاایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزادانتقال کر گئے

لندن (ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنماسلیم شہزادلندن میں انتقال کر گئے،ایم کیو ایم کے بانی رہنما گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے اور لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سلیم شہزاد نے بیوہ اور پانچ بیٹیوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے ،ان کے اہلخانہ کا کہناتھا کہ سلیم شہزاد کی میت پاکستا ن نہیں لائی جائے گی ،ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی کی جائے گی۔قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سلیم شہزاد کی تصاویر گردش کررہی ہیں جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور ان کے آس پاس قریبی عزیز موجود ہیں۔سلیم شہزاد کے اہلخانہ کا کہناتھا کہ سلیم شہزاد 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے، چند روز قبل ان کی طبیعت بگڑی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv