تازہ تر ین

اقتدار میں آ کر نیب مضبوط ، ایف آئی اے کو غیر سیاسی بناﺅنگا

کوہاٹ‘اسلام آباد (صباح نیوز‘ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک کسی چور کو 40گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ملتا نہ ہی کسی چور کو کیوں نکالا کہنے کی جرآت ہوتی ہے شہباز شریف کے پیرس پر بارش ہوئی تو نیچے سے لاہور نکل آیا فضل الرحمان کا اقتدار سے باہر رہنا ایسا ہے جیسا مچھلی کا پانی سے باہر رہنا ہے لگتا ہے اس بار مچھلی کو پانی سے باہر رہنا ہو گا کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر میں 25جولائی کو کامیاب ہواتو نوجوانوں کی زندگی بدلے گی جبکہ ان نوجوانوں کو روزگار لینے بیرون ملک جانا پڑتا ہے دن بدن مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے بیروزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے انشاءاللہ اگر ہماری حکومت آئی تو تمام مسائل حل کریں گے اللہ تعالی نے ہمیں خوبصورت پہاڑ اور قدرتی وسائل اور معدنی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے پاکستان میں جو خوبصورتی ہے وہ سوئٹزرلینڈ میں نہیں سوئٹزرلینڈ میں قدرتی وسائل نہیں صرف پہاڑ ہیں مگر سیاحت کا شعبہ خوب چل رہا ہے اور وہ امیر ترین ملک ہے پاکستان سے کہیں زیادہ امیر ہے اللہ نے ہمیں زرخیزی دی ہے اگر اس زمین کا صحیح استعمال کریں تو لوگوں کو اناج بھیج سکتے ہیں پاکستان میں سب کچھ ہوتے ہوئے بھی پاکستان کی زیادہ تر آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے 45فیصد پاکستانی ذہنی اور جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں گندا پانی پینے کی وجہ سے ڈیڑھ سے دو لاکھ بچے مختلف بیماریوں کی وجہ سے مرجاتے ہیں اللہ نے اس ملک میں نعمتیں دی ہیں اللہ کے حکم پر ہم نہیں سوئٹزرلینڈ کے لوگ چل رہے ہیں ان کے پاس انصاف کا نظام ہے ان کی عدالتیں انصاف دیتی ہیں ادھر اگر چور چوری کرتا پکڑا جائے تو اس کو 40گاڑیوں کی پروٹوکول نہیں ملتی وہ سڑکوں پر نہیں پھرتا اگر مجرم سڑکوں پر پھرتا ہے تو ن لیگ کی حکومت اس کی مدد کرے وہ جا کر اپنی عدلیہ اور فوج کو بُرا بھلا کہے اور کہے کہ مجھے کیوں نکالا سوئٹزرلینڈ میں ایسے آدمی کی جرآت نہیں کیونکہ وہاں کا انصاف کا نظام اجازت نہیں دیتا ان کی اخلاقیات ہم سے بہت اونچی ہیں عمران خان نے کہا کہ ڈیزل کا دوسرا نام مقناطیس ہے جدھر اقتدار ادھر ڈیزل، مولانا فضل الرحمان کے لیے اقتدار سے باہر رہنا ایسے ہے جسے مچھلی پانی سے باہر رہے لگ رہا ہے اس بار اس مچھلی کو پانی نہیں ملے گا سوئٹزرلینڈ اس لیے آگے نکل گیا کیونکہ وہاں ادارے مضبوط ہیں انکی پولیس پنجاب اور سندھ کی پولیس کی طرح نہیں ہے ان کے سرکاری سکولوں میں پڑھ کر بچے ملک کے وزیر اعظم بن سکتے ہیں سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم جو انہیں ملک کے بڑے سے بڑے عہدے پر لے جا سکتی ہے جبکہ ہماری سرکاری سکولوں میں بیچارا غریب بچہ اور پرائیویٹ میں امیر بچہ؟ بڑے بڑے عہدے امیر بچوں کے لیے اور چھوٹی چھوٹی نوکریاں یا بیروزگاری صرف غریب بچوں کے لیے یورپ میں ریاست اپنے عوام کا بُرے وقت میں دھیان رکھتی ہے بیروزگاری الاﺅنس دیتی ہے اپنے بیروزگاروں کی ذمہ داری لیتی ہے یہاں بیروزگار ٹکریں مار رہے ہیں باہر جانے کے لیے ویزے کی کوشش کر رہے ہیں ہم نے وہ پاکستان بنانا ہے جس نظریہ پر ملک بنا تھایعنی اسلامی فلاحی ریاست بنانی ہے جسطرح نبی نے مدینہ کی ریاست بنائی تھی جہاں انسانیت عدل و انصاف کا نظام تھا یہاں ایک چھوٹا سا سٹیٹس کو ہے جو پورے ملک کا خون چوس رہے ہیں تھوڑے سے لوگ اس ملک پر قابض ہیں باریاں لے رہے ہیں آپس میں مُک مُکا کیا ہوا ہے اقتدار میں وہی شکلیں آتی ہیں اور اپوزیشن میں جا کر بھی مل جاتے ہیں میثاق جمہوریت کے نام پر ان دو بڑی جماعتوں نے مُک مُکا کیا 10سال پہلے 6ہزار ارب روپے کا قرضہ تھا مگر آج 27ہزار ارب تک قرضہ پہنچ گیا ہے جب دونوں جماعتوں نے چارٹر آف مُک مُکا کیا تھا دونوں نے ملکر نیب کا سربراہ اور نگران سیٹ اپ بنا لیا پھر نتیجہ سب کے سامنے ہے ان دونوں نے 10سال میں قوم کو تباہی کی طرف دھکیلا اور بچہ بچہ مقروض ہو گیا ہے جب ان دونوں پارٹیوں نے دس سال پہلے مُک مُکا کیا تو ہر پاکستانی پر 35ہزار روپیہ قرضہ تھا آج ایک لاکھ 60ہزار روپیہ ہر بچے پر قرضہ چڑھ گیا ہے یہ پیسہ کدھر گیا ؟ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب بھی انہوں نے چوری کرنی ہوتی ہے یہ اس ادارے پر اپنا آدمی بٹھا دیتے ہیں جس نے چوری پکڑنی ہوتی ہے 22سال پہلے جب میں کرپشن کی بات کرتا تو لوگ ہنستے تھے مگر آج سب کو احساس ہو گیا ہے اگر اللہ تعالی نے اقتدار دیا تو ادارے مضبوط کر کے کرپشن پر سب سے پہلے قابو پاکر دکھاﺅں گا نیب کو مذید مضبوط کریں گے ایف آئی اے کو غیر سیاسی کریں گے ایف بی آر کو سب سے زیادہ ٹھیک کرنا پڑے گا میں پاکستان سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاﺅں گا پاکستان دنیا کی خیرات دینے والی پانچویں ریاست ہے لیکن یہ وہ ملک ہے جو سب سے کم ٹیکس دیتا ہے میں ٹیکس نیچے کروں گا اور انہی پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاﺅں گا شہبازشریف کہتا تھا کہ میں نے لاہور کو پیرس بنا دیا ہے جب بارش ہوئی تو پیرس دھلا اور نیچے سے لاہور نکلامیں پاکستان کو سوئٹزرلینڈتو نہیں بناﺅں گا مگر اس جیسے ادارے بناﺅں گا مضبوط ادارے قوم کو کھڑا کرتے ہیں میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا گورنز ہاﺅسز وزیر اعظم ہاﺅسز عوام کے لیے ہوں گے سادگی اختیار کریں گے ایک سال میں 4000 سے 8000ہزار ارب روپے اکٹھے کر کے دکھاﺅں گا ہمیں قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی اپنے بچوں پر خرچ کرنے کے لیے ہمارے پاس پیسہ ہو گا تعلیمی ادارے بنائیں گے ٹیکنیکل تعلیم دیں گے اگر موقع ملے گا تو میانوالی میں نمل یونیورسٹی ضرور دیکھنا وہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی ہے وہاں کے 90فیصد گریجویٹ کو فوراً نوکریاں مل جاتی ہیں وہاں 90فیصد غریب بچے سکالر شپ پر پڑھ رہے ہیں کیونکہ ہم پورے پاکستان میں ٹیکنیکل ادارے کھولیں اس لیے 25جولائی کو بلے کو ووٹ دینی ہے میں اپنے امیدواروں کی ضمانت لیتا ہوں ان کو غلط کام نہیں کرنے دوں گا آپ نے شخصیت کو نہیں نظریے کو ووٹ دینی ہے 25جولائی پاکستان کا فیصلہ کن دن ہو گا اور انشاءاللہ نیا پاکستان بنے گا۔ پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے گولڑہ شرےف مےں پےر آف گولڑہ سےد محی الدےن شاہ صاحب سے ملاقات کے بعد علماءمشائخ عظام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو بنانے مےں علماءنے ہمےشہ کردار اداکےا ہے، نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ اللہ کے رسول ہےں ۔ مےرا مطالبہ ہے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ کو سامنے لاےا جائے تاکہ جو مجرم ہے اسکو سزا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کی ذات ہمےشہ رہنے والی ہے اور انسان فانی ہے۔ نبی کرم نے فرماےا ہے کہ مےری بےٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو ہاتھ کاٹنے کی سزا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے ذرےعے کل اےک طاقتور کو سزا ہوئی اور قانون کی بالادستی ہوئی ۔ ن لےگ والوں کو کہتاہوں کہ اےک دن مرنا ہے اور اللہ کے ہاں جوابدہ ہونا ہے مےں پےر آف گولڑہ محی الدےن شاہ کا شکرےہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دےنے کا وعدہ کےاہے اور آج علماءکی ضرورت ہے کہ قوم کو متحد کرکے ملک کو چلانے مےں اپنا کردار ادا کرےں۔ تفصےلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان نے گولڑہ شرےف مےں پےر آف گولڑہ سےد محی الدےن شاہ سے ملاقات گاہ پر کی ۔ انہوں نے ملاقات کے بعد علماءمشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مےں پےر صاحب کے تعاون کا شکرےہ ادا کرتا ہوں اور علماءکو چاہےے کہ قوم کو متحد کرنے مےں اپنا کردار ادا کرےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv