تازہ تر ین

ورلڈ انڈر 21 سنوکر ، نسیم نے پہلی رکاوٹ عبورکرلی

بیجنگ(اے پی پی) پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اور حارث طاہر نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی روز اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، محمد عمر کو دونوں میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتہ کو چین میں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے ابتدائی روز گروپ آر میں پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم نے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کیوئسٹ لورس لی مین کو با آسانی 3-0 فریمز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، نسیم کی جیت کا سکور 80-11، 78-5 اور 91-7 رہا، نسیم آج اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلیں گے، گروپ کیو میں پاکستان کے حارث طاہر نے ابتدائی میچ میں حریف نیوزی لینڈ کے کیوئسٹ ایڈم للی کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے ہرا کر جاندار انٹری کی۔ حارث بھی آج اتوار کو آخری دو گروپ میچز کھیلیں گے، گروپ ایچ میں پاکستان کے عمر خان کو ابتدائی دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ا، ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنے کیلئے انہیں آج اتوار کو شیڈول اپنے آخری دونوں گروپ میچز جیتنے ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv