تازہ تر ین

نوازشریف احتساب عدالت کے شکنجے میں آ گئے ہیں:توصیف احمد خان ، ن لیگ کے مخالفین کے چہروں پر خوشی ہے لیکن عوام ایسے فیصلے قبول نہیں کرتی:ضمیرآفاقی ، ن لیگی رہنما کیخلاف فیصلے پر ماڈل ٹاﺅن سمیت کہیں احتجاج نہیں ہوا:علی جاوید نقوی ، فیصلہ میں تاخیر کیپٹن (ر) صفدر کی موجودگی بارے کنفرم کرنے کے باعث ہوئی:ناصرنقوی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ نوازشریف احتساب عدالت کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ ایوان فیلڈ اپارٹمنٹس پر ایک فیصلہ برطانوی عدالتوں میں بھی ہو گا اور حکومت پاکستان کو ثابت کرنا پڑے گا کہ یہ فلیٹس چوری کے پیسوں سے خریدے گئے ہیں، جو بہت مشکل ہو گا۔ برطانوی متنازعہ فلیٹس کی لسٹ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس نہیں ہیں کسی کے خلاف فیصلہ آنے پر مٹھائیاں بانٹنے کا رواج غلط ہے کہ ”دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے سجنا وی مر جانا“ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر، مریم نواز کا شوہر ہونے کی وجہ سے رگڑے میں آ گیا۔ شاید مریم کا شوہر ہونا بھی ان پر الزام ہی ہے۔ اب مریم کے حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم المیہ ہے جس کا افتتاح پرویز مشرف، شوکت عزیز، یوسف رضا گیلانی، نوازشریف اور آنے والا وزیراعظم بھی کرے گا۔ تجزیہ نگار علی جاوید نقوی نے کہا کہ عوام 25 جولائی کو ن لیگ کا فیصلہ کریں گے۔ نوازشریف کے خلاف فیصلے پر ماڈل ٹاﺅن سمیت کہیں احتجاج نہیں ہوا۔ نوازشریف مکافات عمل کا شکار ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے ساتھ جو کیا آج ان کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس وقت ن لیگ کا کنٹرول شہباز شریف اور حمزہ کے پاس ہے شہباز شریف گروپ خوشیاں منا رہے کہ نواز اور مریم آﺅٹ ہو گئے۔ تجزیہ نگار ناصر نقوی نے کہا کہ خاندان شریفیہ کی پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ ہوا ہے۔ نوازشریف کو اپنے خلاف فیصلے کا علم تھا اس لئے کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے فیصلے میں تاخیر نیب ٹیم کی جانب سے کیپٹن صفدر کی موجودگی کو کنفرم کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ نوازشریف کے خلاف کرپشن کے فیصلے کو مثال بننا ہو گا۔ تمام پارٹیوں کی ڈرائی کلین کی بڑی دکان پارلیمنٹ ہے۔ وہاں قانون سازی ہونی چاہئے عدالتیں ہر فیصلہ کیوں کریں۔ تجزیہ نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے پر مخالفین اور عمران خان کے چہرے پر خوشی کی لہر ہے۔ مگر عوام اس طرح کے فیصلے قبول نہیں کرتے۔ عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ میں نہ جا کر 5 سال تنخواہ لی ہے جو کرپشن ہے۔ پاکستان کے ہر ادارے نے لوٹ مار کی ہے سب کا احتساب ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv