تازہ تر ین

فواد حسن فواد جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(ویب ڈیسک ) احتساب عدالت نے نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔نیب نے نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کرلیاسابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کل آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کرنے پر نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوئے جہاں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو سخت سیکیورٹی میں لایا گیا۔نیب حکام نے فواد حسن فواد کو سخت سیکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالتی احاطے میں تعینات تھی۔فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv