تازہ تر ین

فیشن اورفلمی افراد کے ملنے سے فلموں کا معیاربلند ہوا: مہرین سید

لاہور (شوبزڈیسک ) اداکارہ وماڈل مہرین سید نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارنے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔’بی این پی ‘سے گفتگوکرتے ہوئے مہرین سید نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی فلموں کودیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن پھرایک دور ایسا بھی آیا کہ جب فلموں کے معیار پرتوجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے نگارخانے ویران اورسینما گھرتباہ ہوگئے۔ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوئے بلکہ بہت سے تومہلک امراض میں مبتلا ہوئے۔ اس صورتحال میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی کیونکہ فلم سے وابستہ اکثریت اس شعبے سے دورہوچکی تھی اورجولوگ اس سے وابستہ رہے، وہ بھی اس کے کاروبارسے مایوس ہی دکھائی دیتے تھے، لیکن اس وقت صورتحال بالکل الگ ہوچکی ہے۔
مہرین سید نے کہا کہ ہمارے ہاں جہاں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں، وہیں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کوبطورپروفیشن اپنا رہی ہے۔ اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv