تازہ تر ین

ٹوئٹر پر عمران خان کے ایک بیان پر مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

لاہو ر (ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے ایک بیان پر مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’جو شخص کسی مقصد کے لیے کھڑا نہیں ہوتا وہ کسی بھی چیز کے لیے گر سکتا ہے، میلکم ایکس کی یہ کہاوت ان لوگوں کے لیے پیغام ہے جو 25 جولائی کو ووٹ نہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔عمران خان کے اس بیان پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے کئی سوال کر ڈالے۔مریم نواز نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم کس کے لیے کھڑے ہوتے ہو؟ خلائی مخلوق کے لیے؟ سازشوں کے لیے؟ امپائر کی انگلی کے لیے؟ صادق سنجرانی کے لیے؟ ڈکٹیشن کے لیے؟ اسپانسرڈ دھرنوں اور سیاست کے لیے؟مریم نواز کے اس ٹوئٹ کے جواب میں عمران خان کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv