تازہ تر ین

بھارت ، اسرائیل ، امریکہ ، روس سے سائبر حملوں کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی)انتخابات کاوقت قریب آتے ہی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرسائبرحملوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پربھارت‘ اسرائیل‘ امریکا‘روس سے سائبر حملوں کاانکشاف ہواہے‘ خوش قسمتی سے الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کے اقدامات سے سائبرحملے تاحال ناکام بنائے جاچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرسب سے زیادہ حملے بھارت اوراسرائیل کے ہیکرزکررہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے پرعزم انداز میں وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کی سیکیورٹی مزید بہتربنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن نے انکشاف کیا کہ ہیکرزنے ہرماہ ایک ہزارسے زائد سائبر اٹیک کیے۔ انتخابات پراثرانداز ہونے کیلئے مزیدحملوں کاخطرہ نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔بانی فیس بک مارک زکر برگ تین ماہ قبل ہی یہ خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ فیس بک کے جعلی اکاو¿نٹس پاکستان میں عام انتخابات پراثر انداز ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ روزالیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ملک بھرمیں قومی اسمبلی کیلئے 3ہزار6 سو 75اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 8895امیدوارمیدان میں اتریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv