تازہ تر ین

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافہ

لندن(ویب ڈیسک) روس اور سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں ایک موقع پر 1.24 ڈالر تک کی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 77.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے بند ہونے سے قبل خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.40 ڈالر ہوگئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کیا تھا کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے زیادہ تیل نکالنے پر اتفاق کیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا تھا۔ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد تہران اہم آئل ایکسپورٹر بن کر سامنے آیا اور سعودی عرب اور عراق کے بعد خام تیل برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن کر ابھرا تھا۔ایران جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قتیموں میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv