تازہ تر ین

ضیا شاہد نے پانی کا مسئلہ اٹھا کر حب الوطنی کا ثبوت دیا: عوامی حلقے

فورٹ عباس (تحصیل رپورٹر) گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود جو کام حکومتیں اور سیاست دان نہیں کر سکے وہ کام اکیلے چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد نے سرانجام دیاسپریم کورٹ میں رٹ دائرکرکے کہ بھارت ستلج راوی بیاس کا ساراپانی بند نہیں کرسکتا جیسے اہم مسئلہ کو ملکی سطح پر اجاگر کرکے پورے پنجاب کے اہم مسئلہ کی نشاندہی کرنے عوامی حلقوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ضیا شاہد نے آئین کے آرٹیکل (3)184کے تحت سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی جسے سماعت کے لیے منظورکرلیا گیاہے وفاق پاکستان ،وزارت خارجہ و آبی وسائل سندھ طاس کمیشن اور مشترکہ مفادات کونسل کو فریق بنا کر اس ایشو کو اٹھا یا گیا ہے کہ بھارت غیر زرعی مقاصد کےلئے ہمارے دریاﺅں کا پانی استعمال کرتا ہے تو ہم اس کے تین دریاﺅں کے پانی سے کیوں محروم ہیں ۔سابقہ ایم پی اے حاجی نعیم انور ،سابقہ ایم پی اے شاہد انجم امیدوار صوبائی اسمبلی ،زیڈ لیگ نعمان جاوید ،مسلم لیگ کے امیدوار محمد ارشد لیڈر تحریک انصاف کے رہنما حافظ اجلال حیدر ،مصنف کالم نگار غریب اللہ غازی نے ایک مشترکہ بیان میں ضیا شاہد کی کا وشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک قدیم اور حقیقی مسئلہ کے حل کےلئے قدم اٹھا یا ہے ۔سندھ طاس معاہدہ میں بھارت واضع کر چکا ہے کہ یہ زرعی پانی کا معاہدہ ہے۔ سندھ ،جہلم اور چناب بھارت میں بہتے ہیں ان تینوں دریاﺅں سے گھریلو استعمال پینے کا پانی آبی حیات او رپن بجلی کے لیے پانی استعمال ہوتا ہے کہ بھارت نے ان چاروں مقاصد سے پاکستان کو محروم کررکھا ہے۔ سیلاب کے علاوہ سارا سال ستلج راوی بیاس خشک رہتے ہیں۔ زیرزمین پانی ری چارجنگ نہ ہونے کے باعث زیر زمین پانی کروڑوں ایکڑ پانی خشک ہو چکا ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کرے کہ وہ بھارت سے اس بات کی یقین دھائی حاصل کرے کہ وہ ستلج راوی بیاس میں سارا سال پانی چھوڑے تاکہ آبی اورانسانی زندگی کے ساتھ زیر زمین کو بھی ری چارج کیا جاسکے۔ عوامی مفاد عامہ کا جو کام ہماری حکومتیں اور سیاستدان نہیں کرسکے اس کام کا بیڑہ ضیا شاہد نے اُٹھا کر وطن سے محبت کا ثبوت دیا ہے اور ایک درینہ اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلاکر عوام کے دل موہ لیے ہیں۔ اگر پانی کا یہ مسئلہ حل ہوگیا تو پاکستان پانی کی کمی والے ممالک کی فہرست سے نکل جائے گا۔ ملک کی زراعت ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوگی ۔فورٹ عباس کے عوامی سیاسی سماجی رہنماﺅں کا ایک وفدلاہور میں جاکر ضیا شاہد کو مبارکباد دے گا اور ان سے ہدایت حاصل کرکے اس کارخیر میں وہ اپنا حصہ کیسے ڈال سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv