تازہ تر ین

غیر منصفانہ تقسیم ختم کرنے کیلئے مفاد پرستوں کا شوشل بائیکاٹ کیا جائے : ضیا شاہد

ملتان (رپورٹنگ ٹیم) روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد نے کہا ہے کہ غیرمنصفانہ تقسیم کو ختم کرنے کے لئے مفاد پرستوں کاسوشل بائیکاٹ کیا جائے تاکہ کاشتکار سمیت معاشرے کے طبقات کا استحصال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات ”خبریں“ کاٹن کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنی ترجیحات کا تعین نہ کیا توبیوروکریسی کی شکل میں نام نہاد حکمران طبقہ ملک کوتباہی کی طرف دھکیلتا رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ زراعت کے مجموعی مسائل کو حل کرنے اور کاشتکاروں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو سب سے زیادہ مسئلہ پانی کی کمی سے ہے اور پانی کی کمی سے ہونے والے نقصان بارے حکمران طبقے کو بالکل فکر نہیں ہے۔ہمیں ملکر اس مسئلے سے نبردآزماءہوناپڑے گا۔ جناب ضیاشاہد نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں تبدیلی کا خواب دیکھنے والے زیادہ خوش فہمی میں نہ رہیں۔ یہاں کچھ بدلنے والا نہیں ہے کیونکہ عوام کے مسائل اور حکمران طبقے کی ترجیحات میں بہت زیادہ فرق ہے۔ پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے 2یا 3حصے ہونے چاہئیں اور نئے صوبے بنیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات میں زیادہ تر اس خطے کی شخصیات شامل رہی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ علاقہ پسماندگی کا شکار رہاہے۔ پنجاب کے گورنرز تو اس خطے سے تحفہ ہوتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر جناب ضیاشاہد نے ”خبریں“ کاٹن کانفرنس کے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ”خبریں“ زراعت کے مسائل اجاگر کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے مجموعی مسائل حل کرنے اور کاشتکار کی معاشی حالت بہتربنانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہےے۔
ضیا شاہد



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv