تازہ تر ین

ملک ریاض 5ارب روپے اور جائیداد کے کاغذ جمع کرائیں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) عدالت عظمی میں بحریہ ٹاﺅن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض کو دو ہفتوں میں پانچ ارب روپے اور ذاتی جائیداد کے کاغذات بطور ضمانت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے سماعت کے موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض کے مابین مکالمہ کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ملک صاحب اپنی آخرت سنواریں۔ ملک ریاض نے کہا کہ اللہ کی قسم کبھی رشوت نہیں لی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران ملک ریاض نے عدالت کو بتایا کہ عدالت بحریہ ٹاﺅن نے پاکستان میں تیسری دنیا کو پہلی دنیا بنایا۔ بحریہ ٹاﺅن میں 24گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے دنیا کی تیسری بڑی مسجد تعلیمی ادارے، اولڈ ایج ہوم، تفریحی مقامات اور بین الاقوامی معیار کے ہسپتال بنانے عدالت ایسا فیصلہ نہ دے جس سے ملازمین متاثرہوں۔ نیب تخت پڑی مقدمہ کلیئر قرار دے چکا ہے ملک ریاض نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کیس کے فیصلے تک نیب کو کارروائی سے روکے چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ قبضوں اور رشوت سے خیرات کے کام نہیں ہوتے آپ اپنی آخرت سنواریں جس پر ملک ریاض نے کہا کہ طاقتور صرف اللہ کی ذات ہے۔ عدالت نے ملک ریاض کی جائیداد قرق کرنے کی بات کی تو ملک ریاض نے کہا کہ میری کوئی جائیداد نہیں جس گھر میں رہتا ہوں وہ بیوی کے نام ہے۔ عدالت نے ملک ریاض کو دو ہفتوں میں پانچ ارب روپے اور ذاتی جائیداد کے کاغذات بطور ضمانت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملک ریاض کو کیس میں اپنی تجاویز او ربیان حلفی کے ہمراہ آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv