تازہ تر ین

میانی صاحب قبرستان: 100 احاطوں کی مسماری کیلئے 30 جون تک ڈیڈ لائن دیدی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت پر100احاطوں کی مسماری کے لیے 30جون تک ڈیڈ لائن دیدی۔ مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی کے حکم پر مئیر لاہور عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مئیر صاحب جو کام آپکے کرنے والا تھا وہ عدالت نے کیا، عدالت نے مئیر لاہور کو فوری طور پر میانی صاحب قبرستان پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مئیر صاحب جائیں اور جاکر دیکھیں کتنے احاطے اب تک مسمار کردئیے گئے ہیں، جسٹس علی باقر قریشی نے ریمارکس دئیے کہ مئیر صاحب آپ بازاروں کے چکر کے علاو¿ہ کوئی اور کام بھی کرلیا کریں، تمام احاطے غیر قانونی طور پر سابق ڈی سی نے الاٹ کیے ہیں، عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ قبرستان میں ایک بھی احاطہ نہیں چھوڑیں گے۔ میانی صاحب قبرستان کے کیس کی سماعت کے دوران ہی جسٹس علی باقر قریشی نے ریمارکس دئیے کہ میں لاہور کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں، کل سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں اور جتنی پولیس چاہیے وہ بتادیں، عدالت نے مئیر لاہور کو حکم دیا کہ لاہور سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیں، اور آپریشن کا آغاز مال روڈ سے کر دیں، ہال روڈ، بیڈن روڈ سے بھی تجاوزات کا خاتمہ ہونا چاہیے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مئیر صاحب فوج ظفر موج آپکے ساتھ لیکن کارکردگی کچھ نہیں؟ عدالت آپکے ساتھ ہے بلاخوف کاروائی کریں، جسٹس علی باقر قریشی کا کہنا تھاکہ اگر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہوا تو سخت ایکشن ہوگا، مئیر لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میں کل غیر ملکی 7روزہ دورہ پر جارہا ہوں، میری غیر موجودگی میں چیف آفیسر آپریشن کی نگرانی کریں گے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ مجھے تجاوزات کا خاتمہ نظر آناچاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv