تازہ تر ین

رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری کل پاکستان پہنچیں گے

لاہور (خبرنگار) سکھ لیڈرمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لےے بھارت سے تقریباً 0 سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے کل (جمعرات) 21جو ن کو پاکستان پہنچیں گے۔ جہاں پرسیکرٹری بورڈ محمد طارق خان، ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل، سردار رمیش سنگھ اروڑا، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ، سابق پردھان سردار بشن سنگھ، پی آر او عامر حسین ہاشمی، سکیورٹی آفیسر فضل ربی اور اعلیٰ افسران انکا استقبال کریں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ مہمانوں کی رہائش، سیکورٹی اور سفری سہولیات سمیت دیگر تما م ضروری انتظامات مکمل کر لےے گئے ہیں۔تقریبات میں لوڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر زموجود ہوں گے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے لیے ریلوے انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، جبکہ میڈیکل کی سہولیات کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم یاتریوں کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی وجہ سے روم کولرز اور فین استعمال کیے جائیں گے۔23جون کو حسن ابدال سے ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ جنم استھان میں قیام کریں گے۔ قیام کے دوران گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہو جائیں گے جہاں یاتراکر نے کے بعد26جون کو لاہور آئیں گے اور گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں قیام کریں گے ۔ لاہور قیام کے دوران گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد اور گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور یاترا کریں گے۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب 29جون کو گورو دوراہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اور مقامی سکھ برادری، پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنماءشریک ہوں گے ۔بھارت سے آئے سکھ یاتری30جون کو سپیشل ٹرین کے ذریعے بذریعہ واہگہ بارڈر واپس چلے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv