تازہ تر ین

ن لیگ کی مخالف جماعتوں کی طرف سے گورنر پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کی حریف سیاسی جماعتوں میں گورنر پنجاب کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو گورنر پنخاب ملک کی الیکشن سے قبل تبدلی کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں گورنر پنخاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی الیکشن سے قبل تبدلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور دوسری مخالف پارٹیوں کا خیال ہے کہ گورنر پنجاب جانبدار ہیں کیونکہ ان کے صاحبزادے ملک آصف رجوانہ مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امید وار ہیں لہذا وہ الیکشن عمل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ چند روز میں اس معاملے میں بھر پور حکمت علمی بنانے جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv