تازہ تر ین

زرداری ، بلاول ، فریال تالپور ، خورشید شاہ کو بلا مقابلہ جتوانے کی کوششیں

لاہور(احسان ناز سے)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں پارٹی قیادت کے مقابلہ میں آنے والے امیدواروں کو دستبردار نہ کرا سکی مختلف امیدوار غائب بعض نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نواب شاہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور دیگر پارٹی رہنماﺅں جن میں سید خورشید شاہ سکھرشامل ہیں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور اپنی سیاسی طاقت دکھانے کے لیے ضروری سمجھا تھا کہ متذکراہ لیڈران قومی اسمبلی کے اپنے اپنے حلقوں میں سے بلامقابلہ کامیاب کرائے جائیں لیکن مقابلے میں امیدوار ڈٹ گئے اس طرح ابھی تک قیادت میں سے کوئی بھی بلا مقابلہ ہونے کا لیبل اپنے سینہ پر نہیں لگا سکاذرائع نے بتایا ہے کہ قیادت کے مقابلہ میں ان حلقوں کے جس جس پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے تھے ان سب سے الگ الگ رابطہ کر کے مقابلہ سے دست بردار ہونے کا کہا گیا ہے لالچ دیا گیا اور بعض کو مختلف انداز میں زور بازو دستبردار کرانے کی کوشش کی گئی اس کوشش میں سیاسی اثرورسوغ رکھنے والے علاقائی پارٹی رہنماﺅں کی مدد سندھ انتظامیہ نے کی لیکن رزلٹ زیرو رہا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یہ کام ابھی تک جاری ہے اور جب تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ہے جاری رہے گا یاد رہے 1977میں ذولفقار علی بھٹو کو بھی اس وقت کے ڈی سی خالد احمد خان کھرل نے بلا مقابلہ جماعت اسلامی کے امیدوار جان محمد عباسی کو اغوا کر کے کروایا تھا اور پھر حکومت بننے کے بعد الیکشن میں دھاندلی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں قومی اتحاد نے جن کو نو ستارے بھی کہا جاتا تھا ان میں جمعیت اعلماءپاکستان کے سربراہ مولانا شاہ احمد نورانی، جمعت علماءاسلام کے سربراہ مفتی محمود، جماعت اسلامی کے امیر مولوی محمد طفیل،پاکستان ڈیموکریٹ پارٹی نواز زادا نصراللہ خان اور دیگر اہم ستارے سامل تھے انہوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خیلاف زبردست تحریک چلائی جس کی پاداش میں ذولفقار علی بھٹوکو ضیا الحق کی مارشل لا کا سامنا کر ناپڑا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv