تازہ تر ین

ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو فراہم

اسلام آباد (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا، ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا‘نادرا نے الیکشن کمیشن کےساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی‘ ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا‘ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا، نادرا نے الیکشن کمیشن کےساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا، نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا، ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے ووٹرز کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو خط لکھ کر ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کی معلومات غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرکے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے پر خدشات ہیں، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کر سکتا، نادرا معلومات ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید وضاحت کی کہ نادرا کے حوالے سے پی ٹی آئی کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، نادرا کو خط تحریک انصاف کی درخواست پر نہیں لکھا گیا، بلکہ کمیشن کی اجازت کے بغیر ووٹرلسٹوں کے بعض اعداد و شمار شائع ہونے پر نادرا سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر بابر اعوان کی جانب سے نادرا چیئرمین عثمان مبین کو ہٹانے کیلئے پٹیشن تیار کر لی گئی جس میں چیئرمین نادرا پر ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد کیلئے ڈیٹا فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پٹیشن کے متن میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان مبین کو چیئر مین نادرا کے عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ چیئرمین نادرا کو مسلم لیگ ن نے تعینات کیا تھا۔ عثمان مبین کی مودجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں چیئر مین نادرا کے خلاف پیٹیشن جلد دائر کریں گے۔ترجمان نادرا نے ادارے پر دھاندلی کے الزام بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا نے کسی قسم کا ڈیٹا کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں دیا۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں نادرا کا محدود کردار ہے، ادارہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی تکنیکی مدد کر رہا ہے۔ نادرا حکام نے کہا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کو ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت مدد فراہم کرر ہے ہیں۔الیکشن میں نادرا کا کردار محدود ہے۔ ترجمان نے دھاندلی سے متعلق تمام الزامات مسترد کردئیے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے چیئر مین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین نادرا کے خلاف الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے الیکشن کمیشن کے خط پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں چھپنے والے ڈیٹا سے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔ووٹرز ڈیٹا لیکس کے معاملے پر نادرا نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے ڈیٹا کی تفصیل اخبار میں چھپنے پر وضاحت دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ووٹرز کا ڈیٹا کسی سیاسی جماعت کو نہیں دیا، انگریزی اخبار میں چھپنے والے ڈیٹا سے کسی سیاسی جماعت کو فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا۔ نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے۔ خط میں کہا گیا تھا کہ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا ¾ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv