تازہ تر ین

وائی فائی کے سگنلز بڑھانے کا آسان طریقہ

لندن(ویب ڈیسک) آج انٹرنیٹ کا دور ہے اور ہر نوجوان اس کا استعمال کر رہا ہے۔ چنانچہ صارفین کی اکثریت گاہے انٹرنیٹ کی کم رفتار کا رونا روتی نظر آتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اب برطانوی براڈ بینڈ کمپنی ’برانڈ بینڈ چوائسز‘ کے ماہرین نے کچھ ایسے طریقے بتا دیئے کہ جن پر عمل کرکے آپ اپنے گھر کے وائی فائی کے سگنلز مضبوط اور انٹرنیٹ کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔ یہ طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔بہت سے لوگ وائی فائی کے را?ٹر کو ٹی وی، کمپیوٹر، بے بی مانیٹرز، مائیکروویو اور دیگر ایسی برقی ڈیوائسز کے قریب رکھ دیتے ہیں، حالانکہ را?ٹر کو برقی ڈیوائس کے قریب رکھنے سے اس کی کارکردگی پر انتہائی منفی اثرپڑتا ہے اور انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم ہو جاتی ہے۔چنانچہ اپنے را?ٹر کو ہمیشہ ہر طرح کی برقی ڈیوائسز سے دور رکھیں۔یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ جتنے زیادہ لوگ وائی فائی استعمال کر رہے ہوں گے انٹرنیٹ کی رفتار اتنی ہی کم ہو جائے گی۔ چنانچہ اپنے وائی فائی کو ہمیشہ مضبوط پاس ورڈ لگا کر رکھیں اور کسی کو پاس ورڈ دیتے ہوئے بھی احتیاط ملحوظ رکھیں کہ وہ اس کو آگے نہ پھیلا دے۔ اس کے علاوہ ہر چند روز کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرنا بھی غیر ضروری لوگوں کو اپنے وائی فائی سے دور رکھنے کے لیے بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔اگر تمام اقدامات کے باوجود آپ کو کم رفتار کا مسئلہ درپیش ہے تو پھر براڈ بینڈ بوسٹر (Broadband Booster)یا وائی فائی ایکسٹینڈر (wifi extender)کا استعمال آپ کو اس مشکل سے نجات دلا سکتا ہے۔ اگر یہ ڈیوائسز بڑے گھروں کے لیے بنائی جاتی ہیں جہاں سگنلز کو دور تک پہنچانا مقصود ہو، پھر بھی اگر آپ ان کا استعمال کرکے انٹرنیٹ کی کم رفتار سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔اگر آپ کے وائی فائی کی رفتار بہت سست ہے یا یہ بار بار منقطع ہو رہا ہے تو اپنے را?ٹر کا چینل تبدیل کرنا بہترین آپشن ہے۔ زیادہ تر را?ٹرز 2.4گیگاہرٹز فریکوئنسی سپیکٹرم پر چلتے ہیں جو کئی مختلف چینلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں سے کچھ چینل دوسروں کی نسبت زیادہ صاف ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے انٹرنیٹ کی زیادہ رفتار حاصل ہو سکتی ہے۔آپ بہترین چینل تلاش کرنے کے لیے ’وائی فائی اینالائزر‘ (Wifi Analyzer)جیسی ایپلی کیشن استعمال کر سکتے ہیں جو کہ مفت میں آپ کو بتا دے گی کہ کس چینل پر کم لوگ ہیں، چنانچہ آپ اپنے را?ٹر کو اس چینل پر منتقل کر دیں۔اگر آپ وائی فائی پر انحصار کرنے کی بجائے ایتھرنیٹ کیبل کا استعمال کریں تو یہ آپ کا انٹرنیٹ کی کم رفتار کا زیادہ تر مسئلہ حل کر دے گی کیونکہ اس کے ذریعے وائی فائی کی نسبت زیادہ تیزرفتار سے ڈیٹا منتقل ہوتا ہے۔ تاہم اس میں آپ کو وائی فائی کی بجائے تار استعمال کرنا پڑے گا۔گھر میں را?ٹر کو رکھنے کی جگہ انٹرنیٹ کی رفتار پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے چنانچہ کوشش کریں کہ را?ٹر کو گھر کے درمیان میں کہیں کھلی جگہ پر رکھیں تاکہ پورے گھر میں یکساں سگنلز جا سکیں۔ را?ٹر کو گھر کے کسی ایک کونے میں یا کسی الماری وغیرہ میں بند مت کریں۔ اسی طرح را?ٹر کو شیشے سے بھی دور رکھیں کیونکہ شیشہ جس طرح روشنی کو منعکس کرتا ہے اسی طرح وائی فائی کے سگنلز کو بھی منعکس کر دیتا ہے۔ اگر آپ کے ڈیوائس اور را?ٹر کے درمیان شیشہ آ رہا ہے تو غالب امکان ہے کہ اس سے سگنلز متاثر ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv