تازہ تر ین

جیلوں میں با اثر قیدیوں کی جگہ ہم ناموں کو سرکاری مہمان بنانے کا انکشاف ،خبریں کی تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (شعےب بھٹی )پا کستان بھر میں متعد د جیلو ں میں انتظا مےہ کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر قیدیوں کی جگہ ان کے ہم ناموں کو ’سرکاری مہمان‘ بنالےنے کا انکشاف ہواہے ۔دوسری جا نب متعد د اےسی جےلےں قیدیوں کی حاضری کو بائیو میٹرک سسٹم کا نظا م موجود نہیں ہے جس وجہ سے جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے سنگین جرائم میں ملوث بااثر قیدیوں کو جیل سے باہر بھی بھیجا جاتا ہے۔باوثوق ذرا ئع نے اس با ت کا انکشاف کےا ہے کہ پا کستان بھر کی متعد دجےلو ں میں جس میں کرا چی سنٹر ل جیل سر فہرست ہے میں حکام کی مبینہ ملی بھگت سے سیاسی جماعتوں کے اہم مجرمان و ملزمان سمیت دیگر بااثر قیدیوں کی جگہ ان کے ہم ناموں کو ’سرکاری مہمان‘ بنالیتی ہے۔ اس طرح اصل مجرمان انتہائی آرام و سکون سے اپنے گھروں، اوطاقوں اور بیٹھکوں میں رہتے ہوئے اپنی قانونی’سزائیں‘ پوری کرلیتے ہیں، عملاً جیل کی زندگی وہ گزارتے ہیں جو ان کے ’ہم نام‘ ہوتے ہیں۔واضح پا کستا ن بھر میں متعد د اےسی جیلےں ہیں جہا ں پر قیدیوں کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے نہیں لگائی جاتی جس کا اےسے کر ےمنلز فا ئد ہ اٹھا تے ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ چند ما ہ قبل وزارت دا خلہ کی جا نب پا کستان بھر کی متعد د جےلو ں کا سر وے کےا جس میں ےہ با ت ثا بٹ ہو ئی کہ کراچی سینٹرل جیل سمےت متعد د اےسی جےلو ں کی بیرکس میں قیدیوں کی تصدیق نہیں ہے ،اور جب بائیو میٹرک سسٹم سے کی گئی تو انکشاف ہوا کہ500ایسے افراد بھی موجود ہیں جو کسی اور کی سزا کاٹ رہے ہیںلےکن ان کے نا م ان قےد ےو ں والے ہی ہیں لےکن ر ےکا رڈ میں تصو ےر اور د ےگر شواہد مےچ نہیں ہو ئے جس پر وزارت دا خلہ نے اےک ر پو رٹ تےا ر کی ہے ۔ ذرا ئع کامزےد کہنا ہے کہ متعد د جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے سنگین جرائم میں ملوث بااثر قیدیوں کو جیل سے باہر بھیجا جاتا ہے جو کہ ملک بھر کی جیلوں میں ہورہا ہے۔اس حوالے سے ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا میں متعدد سیریل کلرز کے متعلق عام تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ وہ جیل انتظامیہ کی ملی بھگت سے اوریا پھر خود اپنی محنت سے جیل کی چہاردیواری پھلانگ کر باہر جاتے ہیں اور قتل سمیت دیگر سنگین وارداتیں کرکے واپس آجاتے ہیں۔جس وجہ سے تمام ثبوت و شواہد اس وقت بے کار ہوجاتے ہیں جب مجرم قرار دیا جانے والا ثابت کردیتا ہے کہ وہ جرم کے وقت جیل میں سلاخوں کے پیچھے قید تھا۔ ایسے چالاک مجرمان قانون کی گرفت سے محض اس لیے بچ جاتے ہیں کہ وہ اپنی موجودگی جیل میں ثابت کردیتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv