تازہ تر ین

نواز شریف کا کسانوں کے لئے 500ارب کا ”تاریخی “پیکج کدھر گیا ،ڈیڑھ ارب کے موبائل فونز اتنے مہنگے کیوں خریدے گئے ،خبریں کی زبردست تحقیقی رپورٹ

ملتان (میاں غفارسے) سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے کسانوں کو دیا جانے والا تاریخی زرعی پیکج کو بیورو کریسی اور سیاستدانوں نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔اشتکار اور کسان سستی کھاد اور سستے زرعی لوازمات کا انتظار کرتے رہے مگر ان کے ہاتھوں میں آگاہی کے نام پر چین سے 4ارب75کروڑ روپے میں خریدے گئے5 لاکھ موبائل فونوں میں 48ہزار تھما کر معاملہ ختم کر دیا گیا۔ جنہیں موبائل سے انہیں بھی رہنمائی نہیں مل رہی اور حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کو 4ارب 25کروڑ کا نقصان ہوگیا۔ اس کرپشن کی تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں کسانوں کو ریلیف دینے کا ایک پیکج دیا تھا جو کہ 500ارب روپے کا تھا اور پنجاب حکومت کا 100ارب روپے کا پیکج اس کے علاوہ تھا۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ کسانوں کو زرعی رہنمائی کے لئے موبائل فون دیئے جائیں اور اس مقصد کے لیے 5لاکھ موبائل فون اینڈ رائیڈ خرید کر صوبے بھر میں کسانوں کو تقسیم کیے جائیں ۔ صوبے بھر کی کاشتکار تنظیموں نے حکومت کے اس فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دیا جائے موبائل فون نہیں مگر کاشتکار تنظیموں کا تمام تر احتجاج بے سود رہا اور چین کی ایک فرم سے 3500روپے والا موبائل مبینہ طور پر 8500روپے میں خریدا گیا حالانکہ پاکستان کے ایک رپورٹر نے حکومت کو پیشکش کی تھی کہ وہ یہی فون 3000روپے میں سپلائی کریں گے اور بعد از فروخت مرمت کی بھی گارنٹی دیں گے مگر حکومت نے اس آفر کو رد کرتے ہوئے وہی موبائل جو 3ہزار فی موبائل کے حساب سے 5لاکھ موبائل ایک ارب 50کروڑ میں خریدے جانے تھے وہی موبائل 4ارب 25کروڑ میں خریدے گئے اور اس طرح صرف ایک ڈیل میں حکومت کو 2ارب 75کروڑ براہ راست نقصان ہوا اور دوسری طرف 5لاکھ موبائل فون کی بجائے صرف 48ہزار موبائل تقسیم ہوئے جو کہ 14کروڑ 40لاکھ کے بنتے ہیں اور اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو حکومت پنجاب کو 4ارب 11کروڑ کا نقصان دیا گیا ۔ بتایا گیا کہ نیب اسلام آباد کے حکم پر تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور اس بڑی کرپشن کا ریکارڈ نہیں مل رہا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv