تازہ تر ین
shabaz shreef

اب بجلی نہ آئی تو مجھے نہ کہنا ،شہباز شریف کا پارہ ہائی

لاہور(پ ر) وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج رات بارہ بجے ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کل سے لوڈشیڈنگ جانے اور آپ، ہم نے اپنا امتحان پاس کر لیا ہے۔وزیرِاعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کڈنی انسٹیٹوٹ ریسرچ سنٹر (پی کے ایل آئی)
ے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا پہلا ہسپتال ہے جو 20 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا، اس ہسپتال میں 70 ڈاکٹرز یورپ اور مڈل ایسٹ سے آئے ہیں۔ اب پاکستانی مریضوں کو اپنا علاج معالجہ کرانے کیلئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ آج بجلی نہ ہوتی تو بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہوتی، لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ کل سے لوڈشیڈنگ جانے اور آپ جانیں، ہم نے اپنا امتحان پاس کر لیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اعتراف کیا کہ شدید گرمی ہے، لوڈشیڈنگ 100 فیصد ختم نہیں ہوئی لیکن سب سے کم ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ کل سے بجلی نہ آئی تو مجھے اور نوازشریف کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے لوڈشیڈنگ پر نگران حکومت جانے اور عوام جانے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج ماڈل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا مونکی کے تعمےر نو کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لےا۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا دورہ کےااورعلاج معالجے کی جدید سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کےا۔وزیراعلیٰ نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔مریضوں نے محمد شہبازشریف کو ڈھیروں دعائیں دےںا ور کہا کہ شہبازشریف آپ میں دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ آپ نے اس ہسپتال کو ترقی یافتہ ملکوں کے ہسپتالوں کے برابر بنا دیا ہے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر آکر دکھی انسانیت کو مسائل نہیں بلکہ دکھوں کا مداوا ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحت کے شعبہ میں بہت بہتری لائے ہیں۔ ہسپتالوں کو حقیقی شفا خانے بنانا میرا مشن تھا جسے پورا کر رہا ہوں۔ میرا آپ سے رشتہ پہلے بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ انہوںنے کہا کہ آج پنجاب کے ہسپتال جدید مشینوں، اعلیٰ ادویات اور ماڈرن لیبز سے آراستہ ہیںاور آپ کا بہترین علاج معالجہ دیکھ کر میرا خون بہت بڑھ گیا ہے۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت مےںانقلابی نوعےت کی اصلاحات کی ہےںاورصحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر کےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری کر رہے تھے۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے صدق دل سے صحافیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات دیئے اور ان پر عملدرآمد کرایا اور ان کی کمٹمنٹ کے باعث صحافی کالونی میں 170 سے زائد پلاٹس واگزار کرائے گئے۔ اعظم چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔دیگر صوبوں میں جائیں تو لوگ کہتے ہیں صرف شہبازشریف ہی کام کرتا نظر آتا ہے۔ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد سیاسی لحاظ سے نیک شگون نہیں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ احتساب سب کا بے لاگ ہونا چاہیئے اوراسی طرح پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے تحریک انصاف نے نام واپس لے کر ایک اور یو ٹرن مارا ہے۔کیا یو ٹرن لینے والا پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے کا حقدار ہو سکتا ہے۔ ہم نے نیک نیتی سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی اورباہمی مشاورت سے ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔عمران خان نے اس معاملے پر یو ٹرن لیا ہے اور یہی ان کا وطیرہ ہے۔نیازی یو ٹرن کے ماسٹر ہیں،سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نیازی سیاست چھوڑ کر حجرے میں جا کر بیٹھ جائیں۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، کمشنر لاہور ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام اور سینئر صحافی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے عالمی بےنک کے جنوبی ایشیا ریجن کے کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو (Mr. Patchamuthu Illangovan) کی قیادت میں عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب میں عالمی بینک کے تعاون سے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کنٹری ڈائرےکٹر پچا موتھو الانگو نے کہا کہ پنجاب نے شہبازشریف کی قیادت میں بے مثال معاشی ترقی کی ہے اورپنجاب کا انفراسٹرکچر جدید خطوط پر استوار ہو چکا ہے۔شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔گزشتہ 5 سالوں میں ترقی کے لحاظ سے پنجاب حکومت کی مختلف شعبوں میں کارکردگی شاندار ہے اورپنجاب حکومت کی اس شاندار کارکردگی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو جاتا ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے قصور مےں شہبازشرےف سپورٹس کمپلےکس کا افتتاح کےااور سپورٹس کمپلےکس کے مختلف حصوں کا دورہ کےا۔وزےراعلیٰ نے سپورٹس کمپلےکس کے ہاکی گراو¿نڈ مےں موجود ہاکی کے کھلاڑےوں سے مصافحہ کےا ۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کمپلےکس مےں ہاکی ،کرکٹ کے سٹےڈےم اورکبڈی گراو¿نڈ بناےاگےا ہے ۔سپورٹس کمپلےکس مےں ان ڈور اورآو¿ٹ ڈور گےمز کی سہولتےں فراہم کی گئی ہےں اور218کےنال پر محےطسٹےٹ آف دی آرٹ اس سپورٹس کمپلےکس پر54کروڑ روپے لاگت آئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے مےں صحت کی سرگرمےوں کے فرو غ کے جامع پروگرام پر عمل پےرا ہے ۔صوبے بھر مےں کھےلوں کے نئے مےدان بنائے گئے ہےں۔ پنجاب حکومت اور پاک بحرےہ کے مابےن گوادر مےں بحرےہ ماڈل سکول اورکالج کے قےام کے حوالے سے مفاہمتی ےادداشت پر دستخط کےے گئے۔ معاہدے پر پنجاب حکومت کی طرف سے سےکرٹری سکولز ڈاکٹراللہ بخش ملک اور پاک بحرےہ کی جانب سے رےئر اےڈمرل محمدفےاض جےلانی نے دستخط کےے۔آج ماڈل ٹاو¿ن مےں منعقد ہونے والی اس تقرےب مےں وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اورچےف آف دی نےول سٹاف اےڈمرل ظفر محمود عباسی بھی موجود تھے ۔وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان کے علاقے گوادر مےں سکول اورکالج بنانے کا پروگرام بناےا تھا اورآج اس پروگرام کو تعبےر دےنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کےے گئے ہےں۔پنجاب حکومت اس سکول و کالج کے قےام کے لئے پہلے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز مہےا کرچکی ہے او رآج اےک اورچےک پاک بحرےہ کے حکام کے حوالے کےاگےا ہے تاکہ اس منصوبے کو مکمل کےا جاسکے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کےا ۔وہ ان دو مرےضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ملے جن کا ےہاں گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کےاگےاہے ۔وزےراعلیٰ نے مرےضوں کے تےمارداروں سے ےہاں علاج کی سہولتوں کے بارے مےں درےافت کےا- مریضوں کے عزیز واقارب نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی جدید طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا-وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر منعقدہ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے 20ارب روپے کی لاگت سے سٹےٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ بناےا ہے ۔جس کاپہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے ۔ےہاں نرسنگ سکول،رےسرچ سےنٹر بھی بنائے جارہے ہےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv