تازہ تر ین

کرپٹ حکومت ختم قوم نوافل ادا کرے ،کپتان کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک‘ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال پورے ہونے پر رات 12 بجے شکرانے کے نوافل ادا کرنے کا کہا ہے۔ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک کرپٹ اور نااہل حکومت تھی جس کی دت پوری ہونے پر قوم شکرانے کے نوافل ادا کر کے کہ ایسی کرپٹ اور نااہل حکومت نے اپنی مدت پوری کر لی ہے، انہوں نے کہا نااہل حکومت نے ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جو ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ لئے جانے والے قرضے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کے رہنما چوہدری اشرف گجر نے باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوہدری اشرف گجر کو عدالتی اصلاحات کمیٹی کا سربراہ بھی بنا دیا۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ جو کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں نے مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا تھا اور صرف5دن کی انتخابی مہم میں انہوں نے42ہزار ووٹ لئے تھے جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر نے 48ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اختلافات کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے زیادہ تر امیدوار ایسے کھڑے کئے تھے جو کہ قبضہ گروپوں کے نمائندہ تھے۔ چوہدری اشرف گجر ایڈووکیٹ ممبر پیمرا بھی تھے لیکن اس وقت کے چیئر مین پیمرا ابصار عالم کی بھارت نواز پالیسی کی وجہ سے وہ انہوں نے احتجاجاً ممبر پیمرا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے چوہدری اشرف گجر نے مسلم لیگ حں) کے لئے بھی کافی کام کیا تھا لیکن میاں نواز شریف نے عدالتی اصلاحات میں عدم دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بریفنگ ہی لینا گوارا نہیں کی تھی اس کے بعد چوہدری اشرف گجر مسلم لیگی قیادت سے دلبرداشتہ ہو گئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv