تازہ تر ین

لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان

لیڈز(ویب ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو آج انڈور پریکٹس بھی کروائی۔ذرائع کے مطابق فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv