تازہ تر ین

عاشق رسول کی کال نے کس کی جان بخشی کروائی ؟اہم خبر

نارووال (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ترقی کے سفر کو جاری رکھنا ہے اس میں کسی کو بھی خلل نہیں ڈالنے دیں گے،20واں یوم تکبیر کے حوالہ سے آج کا دن اہمیت کا حامل ہے، سرحد پار دشمن ملک نے 5ایٹمی دھماکے کر کے للکارا تھا جس کے بدلہ میں پاکستان نے 6ایٹمی دھماکے کئے تو بھارت کو اندازہ ہو گیا وہ پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہماری امداد بند کی گئی، حکومت نے نہایت کامیابی سے پابندیوں کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ پاکستانی قوم کا عزم اور ولولہ دنیا کی کسی قوم سے کم نہیں ہے اور پوری قوم ایٹمی صلاحیت کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ پیر کو 934ملین کی خطیر رقم سے100ایکٹر پر بننے والی یونیورسٹی آف نارووال اور 200ایکٹر پر 5بلین سے زائد رقم پر زیر تعمیر یو ای ٹی یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اب امن اس خطہ میں قائم ہو چکا ہے ہم پر امن اور با عزت قوم ہیںپاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں سائنسدانوں کا اہم کردار ہے جس دور میں ہم داخل ہو رہے ہیں وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس قوم میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کی صلاحیت ہو وہ کبھی پیچھے نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا4سالوں میں ڈھائی ہزار سالانہ میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ابھی معاشرہ سے نفرت کو ختم کرنا ہے میں بھی آج نئی زندگی لیکر کھڑا ہوںاس کے پیچھے بھی نفرت کا زہر ہے ختم نبوت کے نام پر زہر کا بیج بویا گیا کلمہ گو انسان پروپیگنڈا نہیں کر سکتا اسی پرو پیگنڈا کے تحت میرے اوپر گولی چلائی گئی، نواحی علاقہ کے عاشق رسولﷺ کی وجہ سے مجھے زندگی ملی اسی کی کال سننے سے گولی کہنی پر لگی جو ڈھال بن گئی اور وہ گولی پیٹ کے اندر بیٹھ گئی ہے وہ گولی اب جسم کے اندر رہے گی اور یاد دلاتی رہے گی کہ ہم نے ابھی نفرت کے خاتمہ کے لئے کام کرنا ہے میں نے اپنے حلقہ کو پہلے جوانی اور پسینہ دیا ہے اب میں کہ سکتا ہوں علاقے کی ترقی کے لئے اپنا لہو دیا ہے اور یہ قربانی ضرور رنگ لائے گی، تعلیم ہی میری طاقت ہے آپ نے موسیقی پر تعلیم کو فوقیت دی،ہم نے پاکستان کے چپہ چپہ پر یونیورسٹیاں قائم کیں،مسلم لیگ ن کی حکومت کی بدولت آج یونیورسٹی آف نارووال خود مختار ادارہ بن چکا ہے اس کی تکمیل سے 10سالوں میں یونیورسٹی آف نارووال کا شمارصف اول کی یونیورسٹی میں ہو گاجس کے اساتذہ اور طلبہ محنت کے ساتھ یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی آج 20 گھنٹے بجلی آ رہی ہے جو بجلی کم ہے وہ ڈیمز میں پانی کی کمی اور کم بارشوں کی وجہ صلاحیت میں کمی واقع ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv