تازہ تر ین

ففٹی ففٹی کے ماجد کی ذمہ داری اب ملک ریا ض کے ذمے

لاہور (ویب ڈیسک ) چیئرمین بحریہ ٹاو¿ن ملک ریاض حسین نے مشہور مزاحیہ پروگرام ’ففٹی ففٹی‘ کے مایہ ناز اداکار ماجد جہانگیر کے طبی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق لوگوں کو ہنسانے والے ففٹی ففٹی کے مشہور مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر کافی عرصے سے فالج کا شکار ہیں اور انہوں نے علاج کے لیے اپنے پرستاروں سے مدد کی اپیل کی تھی۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ایک گاڑی پر بینر لگائے مدد کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماجد جہانگیر نے بتایا کہ ان کی زندگی میں چیلنجز بڑھتے ہی جارہے ہیں اور جسم کا کچھ حصہ ناکارہ ہونے کی وجہ سے وہ ملازمت بھی نہیں کرسکتے۔ماجد جہانگیر کی اہلیہ نے بتایا کہ تین برس قبل ان کے شوہر کو فالج کا حملہ ہوا اور انہیں ہر ہفتے ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv