تازہ تر ین

معمر رانا کا امن قائم ہونے تک بھارتی فلموں میں کام نہ کرنےکا فیصلہ

کراچی ( شوبزڈیسک )اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ وہ بھارتی فلموں میں تب تک کام نہیں کریں گے جب تک دونوں ممالک کے درمیان جاری سرد جنگ کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ماضی میں بھارتی فلم میں کام کرچکاہوں مزید آفر ز ملتی رہی ہیں میری پہلی ترجیح ملکی فلمیں ہیں ،ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا مزا آیا لیکن المیہ یہ ہے کہ جب ہم روز ٹی وی ڈراموں میں نظر آئیں گے تو سینماگھروں میں ہمیں دیکھنے کون آئیگا ۔س لئے فیصلہ کیا کہ فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لئے ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلم پروڈیوسر عرفان ملک اور ہدایتکار عمران ملک کی جانب سے پرویز ملک فلمز کے تحت بنائی گئی فلم آزادی کے فنکاروں کی صحافیوں کیساتھ رکھے گئے۔۔جس میں لیجنڈ اداکار ندیم بیگ ، اداکارہ سونیا حسین، مریم انصاری، اسفندیار خان ودیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر مذکورہ فنکاروں نے فلم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ہدایتکار عمران ملک نے بتایا فلم کو عیدالفطر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا جس کی تیاریاں جاری ہیں فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv