تازہ تر ین

بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان ’میکونو‘ نے یمن میں تباہی مچادی

مسقط(ویب ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمدنری طوفان ”میکونو“ نے یمن کے جزیرے سقطریٰ میں تباہی پھیلادی ہے، جزیرے پر سیلاب کی صورت حال ہے جہاں سے سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے تاہم کھلے سمندر میں موجود 2 کشتیوں پر سوار 19 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جزیرے کے گورنر رمزی معروف کے مطابق ساحلی علاقے پرواقع کئی دیہات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب حکام تباہی سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں تاہم یہ طوفان ا?ج خلیجی ریاست ع±مان سے ٹکرائے گا۔3 روزقبل محکمہ موسمیات نے عندیا دیا تھا کہ بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے اوریہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا تاہم پاکستان کے ساحلی مقامات پر اس طوفان کے کوئی بھی اثرات نمودارنہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ سقطری جزیرہ نما عرب اور ہارن آف افریقا کے درمیان واقع ہے۔یہ جزیرہ یمن میں گذشتہ تین سال سے جاری جنگ کے دوران میں تشدد سے بچا رہا ہے۔اس پر یمن کی بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کا کنٹرول ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv