تازہ تر ین

عاطف اسلم چوتھی بار سلمان خان کی آواز بن گئے

ممبئی (ویب ڈیسک)تین سپر ہٹ گانوں کے بعد عاطف اسلم چوتھی بار پھر سلمان خان کی آواز بن گئے اور ان کے ریس تھری کے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کردی گئی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن بالی وڈ کے ’بھائی جان‘ سلمان خان کو یہ پابندی کسی صورت قبول نہیں ہے۔سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم سے اپنی فلم ’ریس 3‘ کے لیے گیت گوایا ہے اور خاص بات یہ ہے کہ سلمان خان نے اس گیت کو خود لکھا ہے جسے عاطف اسلم اور لولیا وینتر نے اپنی آواز دی ہے۔یہ گیت سلمان خان، بوبی دیول ، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ پر فلمایا گیا ہے جب کہ اس گیت کے موسیقار وشال مشرا ہیں۔یہ گانا مقبولیت میں کتنا آگے جائیگا یہ تو جلد سب کو پتا چل جائے گا لیکن عاطف اسلم سلمان خان کے لئے پہلے بھی تین گانے گا چکے ہیں۔سلو میاں نے اسپیشل گیت کو اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے مداحوں کے لیے شیئر کیا ہے جسے چند ہی منٹوں میں یوٹیوب پر 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کو پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی ا?وزیں بہت پسند ہیں اور ان کی تمام ہی فلموں میں ان دونوں میں سے کسی ایک گلوکار کی ا?واز ضرور شامل ہوتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv