تازہ تر ین
ShahidKhaqanAbbasi

حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں صرف 6 روز باقی،کو ن بنے گا نگرا ن وز یر اعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں صرف 6 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ اب تک نہ ہوسکا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان اس حوالے سے 5 ملاقاتیں ہوئیں، لیکن کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔خورشید شاہ نے اس معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مزید ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں، اب یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے تجویز کردہ نام ایسے نہیں تھے، جن پر اتفاق ہوسکتا۔ساتھ ہی وزیراعظم نے جمعہ (25 مئی) یا پیر (28 مئی) کو اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا عندیہ دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv