تازہ تر ین

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے دونوں نام مسترد کر دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیے گئے دونوں نام مسترد کر دیے۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا دیگر پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گلف اسٹیل وہ ذرائع ہیں جن سے جائیدادیں بنیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج نواز شریف سے پوچھا جا رہا ہے کہ گلف اسٹیل کا سرمایہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں پتا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز میری نہیں حسن اور حسین نواز سے پوچھیں، وہ دونوں تو اشتہاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے جب پوچھا تو نواز شریف نے کہا کہ حسن اور حسین برطانوی شہری ہیں ان سے نہیں پوچھا جا سکتا، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ پوری قوم بے وقوف ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اصل میں نواز شریف کے یہ دونوں بچے جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں ایک مرغی مل گئی، یہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی محمد بن جاسم ہیں جنہوں نے جاتے جاتے یہ پراپرٹی دے دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ پتا نہیں گلف اسٹیل کے لیے وسائل کہاں سے آئے، گلف اسٹیل سے متعلق طارق شفیع سے پوچھیں اور طارق شفیع نے کہا گلف اسٹیل ان کی نہیں ہے۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے خاندان کو 127 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھیجا تھا تاہم نواز شریف کی جانب سے 55 سوالوں کے جوابات دیے گئے ہیں۔عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ الائنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی طاقت کے بل بوتے پر ہی الیکشن لڑے گی، ق لیگ سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ذکائ اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دیے ہیں، ذکائ اشرف زرداری کے مین ڈونر سمجھے جاتے ہیں اس لیے ہم ان کا نام مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلیل عباس جیلانی منجھے ہوئے سفارتکار ہیں لیکن تحریک انصاف نے تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا تھا جو ایک قد آور شخصیت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عشرت حسین اور عبدالرزاق داود بھی اچھے نام تھے، تحریک انصاف کے دیے گئے نام زیادہ معتبر تھے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور امریکا میں سابق پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کے نام تجویز کیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv