تازہ تر ین

سکینڈل کوئین میرا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

لاہور(شوبز ڈیسک ) بعد ازاں میرا نے سوشل میڈیا پر بھی یہ تاثر دیا کہ وہ امریکہ پہنچ چکی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ تو میرا ابھی امریکہ منتقل ہوئی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارادہ ہے بلکہ وہ پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ اداکارہ چندروزقبل دبئی کادورہ کرکے پاکستان واپس آگئی تھیں اور انہوں نے اسلام آباد میں ہونیوالی ایک ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت کی جسکے بعد اب وہ لاہور میں ہی مقیم ہیں۔ یاد رہے کہ میرا نے ایک ہفتہ قبل لاہور میں ڈائریکٹر ثاقب ملک کی فلم ”باجی“ کی شوٹنگ بھی کرائی تھی جس میں وہ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔سنجیدہ شوبزحلقوں کاکہناتھا اداکارہ میراخبروں میں رہنے کیلئے کوئی نہ کوئی نیا شوشاچھوڑدیتی ہیں اب انہوں نے امریکہ شفٹ ہونے کا شوشا چھوڑا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv