تازہ تر ین

حکومت پنجاب اور پاک فضائیہ کے درمیان فورٹ منرو تحصیل اسپتال کا معاہدہ طے پا گیا

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت پنجاب اور پاک فضائیہ کے درمیان فورٹ منرو میں تحصیل اسپتال کی تعمیر کی مفاہتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فورٹ منرو تحصیل اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔صوبائی حکومت اور پاک فضائیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق فورٹ منرو تحصیل اسپتال کا انتظام پاک فضائیہ چلائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فضائیہ سے مشترکہ تعاون جاری رہتا ہے اور پاک فضائیہ کے تعاون سے فورٹ منرو میں پراجیکٹ سنگ میل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 2010 کے سیلاب میں پاک فضائیہ نے بھرپور تعاون اور مدد کی۔ایئرچیف مارشل مجاہد خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دوردرازعلاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو تحصیل اسپتال کا یہ بہترین قدم ایئرفورس پر اعتماد کا اظہار ہے۔ڈیرہ غازی خان میں صحت کے مسائل کے حل کے لیے اسپتال اچھی کاوش ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv