تازہ تر ین

پارلیمانی رہنماو¿ں کے اجلاس میں فاٹااصلاحات پر اتفاق

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں پارلیمانی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، پی پی پی کی شیری رحمن، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ، مسلم لیگ (ن) اور فاٹا کے ارکان نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) کے ارکان اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔بیرسٹر ظفراللہ اور وزارت قانون کے حکام نے مجوزہ بل پر بریفنگ دی جب کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے حکومتی بل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بیرسٹر ظفراللہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس مجوزہ فاٹا قانون کی تیاری کے حوالے سے تھا اب باقاعدہ اجلاس پیر کو دوپہر ایک بجے متوقع ہے۔ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے بتایا کہ فاٹا اصلاحات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہےاور دو تین دن بعد بل اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ پارلیمانی جماعتوں کے اتفاق رائے کی صورت میں آئینی ترمیم کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv