تازہ تر ین

سپریم کو رٹ نے اسحا ق ڈا رکی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے اسحاق ڈار کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آج اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آج اسحاق ڈار پیش ہوئے یا نہیں جس پر اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور عدالت کو بتایا گیا کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور ان کا بیرون ملک علاج جاری ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ خبروں میں تو ہم انہیںآتا جاتا دیکھتے رہتے ہیں ،وہ صحت مند ہیں لیکن یہاں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کردیتے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہااسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن آنا ہی پڑے گا، بتائیں کہ وہ کب تک ٹھیک ہوجائیں گے اور کب تک عدالت میں آئیں گے۔ کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv