جاپان( ویب ڈیسک) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کو اسرائیل میں پیش کیا جانے والا میٹھا تنازعے کا شکار بنا ہے۔گذشتہ دنوں دو مئی کو وزیر اعظم آبے اور ان کی اہلیہ کو جب اسرائیلی وزیر اعظم بن امین نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نتن یاہو نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر عشائیے پر مدعو کیا تو انھیں ڈیزرٹ ‘جوتے’ میں پیش کیے گئے۔اسرائیل کے معروف شیف (باورچی) موشے سیویگ جو وزیر اعظم نتن یاہو کے ذاتی شیف بھی ہیں انھوں نے عشائیے کے اخیر میں دھات سے بنے جوتوں میں شیریں خوان پیش کیا جس میں منتخب چاکلیٹ رکھے گئے تھے۔