تازہ تر ین

پاکستان نے چار روزہ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان نے چار روزہ میچ میں شاداب خان کی شاندار بولنگ اور بلے بازوں کی بہترین بیٹنگ کی بدولت نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے نارتھمپٹن شائر کی جانب سے دیا گیا 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 55 اور امام الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔قبل ازیں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جب کہ راحت علی نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔نارتھمپٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاداب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا تھا۔شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv