تازہ تر ین

پیپلز پارٹی فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرے گی، آصف زرداری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے فاٹا کے لئے جو سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔وزیراعظم کی زیرصدارت فاٹا کے لئے بلائے گئے اجلاس میں شرکت سے قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے مشاورت کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کو مکمل حقوق دینا پیپلزپارٹی کی ہی سوچ ہے حکومت نے فاٹا کے لئے جو بھی سوچا ہے ہم اس سے بھی آگے جائیں گے۔آصف زرداری نے نے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا کہ فاٹا کے حقوق پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، فاٹا کو خیبرپختون خوا میں فوری ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی اس قانون سازی کی غیر مشروط حمایت کرتی ہے اور اس پر عملدرآمد اسی سیشن میں ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv