تازہ تر ین

’’اکتوبر سے مارچ تک اگر آپ کی سرزمین پر کوئی لیگ ہوئی تو ۔ ۔ ۔ ‘‘ پی سی بی میدان میں آگیا، یواے ای کو خبردار کردیا

کراچی(ویب ڈیسک) اکتوبر سے مارچ تک کوئی لیگ نہ کرائیں پاکستان نے یو اے ای کو پھر انتباہ کر دیا۔پی سی بی نے امارات بورڈ پر واضح کر دیا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک اگر اس کی سرزمین پر کوئی لیگ ہوئی تو پاکستان اپنی کرکٹ وہاں سے منتقل کر دے گا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ نہ صرف افغان بلکہ ہم نے ای سی بی سے کہا ہے کہ اکتوبر سے مارچ تک یو اے ای میں کوئی دوسری لیگ بھی نہیں ہونی چاہیے، اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ہم وہاں سے اپنی کرکٹ ملائیشیا منتقل کر دیں گے، انھوں نے کہا کہ زبانی طور پر تو اماراتی حکام نے مطالبہ مان لیا مگر ہم نے ان سے تحریری یقین دہانی مانگی جو 3 سے 4 دن میں بھیجنے کا کہا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ستمبر سے پہلے یا مارچ کے بعد یو اے ای اپنی امارات لیگ یا کوئی بھی ایونٹ کرانا چاہتا ہے جو شوق سے کرائے ہمیں کوئی اعتراض نہ ہوگا، واضح رہے کہ جمعے کو افغان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں ہی اپنی پریمیئر لیگ کا اولین ایڈیشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ستمبر میں ایشیا کپ، پھر اکتوبر سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز ہونی ہیں، جنوری ، فروری تک مصروفیت رہے گی، پھر پی ایس ایل کا وقت آجائے گا، اس کے بعد آسٹریلیا سے ایک بار پھر 5،6 میچز ہونے ہیں، اسی لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کرکٹ کے دوران کوئی اور ایونٹ ہو، نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بڑھتی ہوئی تعداد سے آئی سی سی بھی خوش نہیں اور اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv