تازہ تر ین

یا اللہ خیر ۔۔سعودی عرب میں دن کا اُجالا اچانک رات کی تاریکی میں تبدیل ہو گیا

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض اور بریدہ میں خوفناک آندھی نے دن کو رات میں تبدیل کر دیا، موسلادھار بارش او رڑالہ باری نے رہی سہی کمی پوری کردی، درخت ، دکانوں اور اداروں کے بورڈ گر گئے، بارش نے سیلاب کا ماحول پیدا کر دیا جبکہ طائف میں سیلاب کی وجہ سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ شدید تاریکی چھا جانے کے باعث گھروں میں قید ہو کر رہ گئے، 257گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ دسیوں گھروں میں پانی بھرگیا جبکہ جگہ جگہ پانی کھڑا ہوجانے کی شکایت بھی شہری دفاع کو موصول ہوئیں۔ گورنر قصیم ڈاکٹر فیصل بن مشعل متاثرہ مقامات کے دورے کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے عہدیداروں کو جگہ جگہ منظر نامہ دیکھ کر اصلاح حال کی ہدایات جاری کیں۔ بعض مکانات میں پانی بھر جانے پر مکینوں کو وزارت خزانہ کے خرچ پر فرنشڈ اپارٹمنٹس منتقل کر دیا گیا۔ بہت ساری گاڑیاں گدلے پانی اور چکنی مٹی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شہری دفاع کو مدد کیلئے 677 شکایات موصول ہوئیں۔ریاض کی سدیر اور الوشم سمیت شمالی ریاض کی تمام کمشنریوں میں طوفانی آندھی نے پورے ماحول کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ قریب کے مناظر بھی اوجھل تھے۔ ریاض میں گردو غبار کے طوفان سے فلک شگاف عمارتیں بھی منظر سے غائب لگنے لگیں۔بعض مقامات پر موسلا دھار اور دیگر مقامات سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ ریاض میں بھی تیز آندھی کے باعث درخت کثیر تعداد میں گر گئے۔ عسیر ریجن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ دیگر علاقوں سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ تبوک شہر او راس کی کمشنریوں میں بھی جمعرات کو بارش کا سلسلہ جاری رہا۔طائف میں شدید گرد و غبار کے باعث حد نظر محدود ہو کر رہ گئی اوربعدازاں طائف میں متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وادی القیم کے علاقے کو سیلاب سے بچانے کیلئے برساتی نالہ بنایا جائے اور راہگیروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے،طائف میں کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی۔ اسکی تحصیلوں اور قصبوں میں بھی بارش نے سیلاب کے مناظر پیدا کردیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv