تازہ تر ین

13سالہ ہمسائی کیساتھ جنسی زیادتی کے بعد ایسی حرکت کہ آپ بھی کہہ دینگے ”لعنت ہو تجھ پر “

نئی دلی(ویب ڈیسک)انسان کی وحشت و درندگی کی یقینا کوئی حد نہیں۔ بھارت میں پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کو ہی دیکھ لیجئے جہاں ایک لڑکے نے اپنی بہن اور والدین کی موجودگی میں ہمسایوں کی کمسن لڑکی کی عصمت دری کر ڈالی۔ یہ بھیانک واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے کان پور دیہات ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ کان پور دیہات ڈپٹی انسپکٹر جنرل رتن کانٹ پاندے نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی عمر 13 سال ہے جبکہ اسے زیادتی کی نشانہ بنانے والے لڑکے کی عمر 16 سال ہے۔تفصیلات کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو اپنے گھر میں درندگی کا نشانہ بنایا جہاں اس کی بہن بھی موجود تھی اور والدین بھی۔ بعدازاں لڑکے اور اس کے والدین نے متاثرہ لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں اطلاع ملی تو لڑکی کی حالت غیر تھی اور وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھی۔ اسے ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال اور بعدازاں لالہ لاجپت رائے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بدقسمت لڑکی کو بھیانک ظلم کا نشانہ کیوں بنایا گیا یہ تاحال واضح نہیں البتہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv