تازہ تر ین

حملے کا مقصد شام کی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنا ہے، برطانوی وزیراعظم

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہانہےکہ شام پر حملے کا مقصد بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ اس کے کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحت کو ختم کرنا ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نیوزبریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کے لیے اپنی فوج کو حملے کا حکم دینا آسان نہیں، سارے حالات کے بعد شام پر حملے کا فیصلہ کیا گیا، شام پر حملے کامقصد بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ شامی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کےاستعمال کے ثبوت ہیں، بشارالاسد کی حکومت نے عوام پر کیمیائی حملے کیے، انہوں نے چار مرتبہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا، کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنا ہمارے مفاد میں ہے، شام میں کارروائی بھی برطانیہ اور اس کے عوام کے مفاد میں ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام پر حملے میں کوشش کی گئی کہ جانی نقصان نہ ہو، اب تک کی معلومات کے مطابق حملہ کامیاب رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری شام کے تنازع کا خاتمہ چاہتی ہے، شامی حکومت ہمارے عزم کےبارے میں غلط فہمی میں نہ رہے، عالمی برادری کیمائی حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اورکیمیائی ہتھیاروں کو عام ہتھیار کے طور پر جائز قرار نہیں دے سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv