تازہ تر ین

ٹیم کی کارکردگی پہلے سے کافی بہتر ہوئی ،حسن سردار

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر حسن سردار نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے،اچھی بات ہے کہ ہماری ٹیم کوئی میچ ہاری نہیں ہے،ویلز ہاکی ٹیم کے ساتھ ہونے والے میچ میں کئی مواقع ضائع کئے ہیں،اگر ہم گول کرنے کے مواقع ضائع نہیں کرتے تو ہم بآسانی میچ جیت سکتے تھے ، ملائشیا کے ساتھ ہونے والے میچ میں بھی فاروڈ لائن نے مواقع ضائع کئے،ہماری ٹیم کو سنٹر فارورڈکہ ضرورت ہے جو گول سکورر بھی ہوجبکہ ملائشیا کھلاڑی پنلٹی کارنر پر کافی محنت کرکے آئے تھے، ہم نے اپنے پنلٹی کارنر ضائع کئے،ہم نے بھارت اور ملائشیا جیسی مظبوط ٹیم کے ساتھ میچز برابر کھیلے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایشیئن گیمز کیلئے ٹیم بنا رہے ہیں، مذکورہ ایونٹ سے ہمیں کافی تجربات ملے ہیں اسی روشنی میں ہم ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک ہمارا تجرباتی ٹورنامنٹ تھا،یہ پہلا موقع تھا جہاں ہیڈ کوچ رویلمنٹ،ثقلین,ریحان اور مجھے ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کو ملی ہم اسی کارکردگی کی روشنی میں ٹیم پر محنت کریں گے، ہمارا پوری توجہ ایشیئن گیمز پر مرکوز ہے جس کے لئے ہم ایک مضبوط ٹیم مرتب دیںگے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گراس روٹ پر وہ کام نہیں ہورہا جو کہ پہلے ہوتا تھا،سکول و کالج میں کام کرنے کی ضرورت ہے،پنجاب سپورٹس بورڈ سے بہت کھلاڑی قومی ٹیم کو ملتے رہے ہیں۔ شہباز سینئر,سمیع اللہ,کلیم اللہ,اختر رسول سمیت بے تحاشہ کھلاڑی آ چکے ہیں،ہمیں دوبارہ اسی طرز پر کام کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزہد کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں کوئی سیاست نہیں ہے جو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن سب کو ٹیم میں نہیں لے سکتی ہم سب کو چاہئے کہ ٹیم میں ہوں یا نہ ہوں قومی کھیل کی بہتری کیلئے کام کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv