تازہ تر ین

شام کے بارے 24 سے 48 گھنٹے میں بڑے فیصلے کریں گے: ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں آیندہ دو ایک روز میں بڑے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر دوما میں بے گناہ شامی شہریوں پر کیمیائی حملے کو خوف ناک قراردیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ انسانیت کا معاملہ ہے اور ایسا وقوع پذیر ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس ضمن میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فیصلے کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں مبینہ کیمیائی حملے کے ردعمل میں پر زور جوابی کارروائی کی عہد کیا کہ جبکہ مغربی ممالک اس امر پر غور کر رہے ہیں کہ کیا قدم اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری سطح پر ہمارے پاس بہت سے راستے ہیں اور جوابی کارروائی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوما میں ہونے والے واقعے کے ذمہ دار کے بارے میں امریکہ کو اچھی وضاحت مل رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکخواں کے ساتھ اس واقعے کے بارے میں بات چیت بھی کی اور دونوں رہنماو¿ں نے ٹھوس ردعمل ظاہر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv