تازہ تر ین

مصر سے ملنے والی 4ہزار سال پرانی ممی کا معاملہ حل ہو گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک)مصر میں سو سال قبل ملنے والی ممی کی شناخت کے حوالے سے اہم انکشاف نے ماہرین ا?ثار قدیمہ کے مخمصے کو حل کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 1915ئ میں مصر کے نواحی علاقے بیت البرشہ کے قبرستان میں وقع ایک مقبرے سے دریافت ہونے والی چار ہزار سال پرانی ممی کے سر کو ’ایف بی ا?ئی‘ نے فرانزک لیب کی مدد سے شناخت کرلیا ہے۔ یہ ممی ا±س وقت دریافت ہوئی جب ماہرین ا?ثار قدیمہ مصر اور یورپ میں صدیوں تک حکمرانی کرنے والے شاہی خاندان کے چوتھے گورنر اور ان کی اہلیہ کے مقبرے پر کام کر رہے تھے۔
تاہم ماہرین ا?ثار قدیمہ دریافت ہونے سر کی جنس کا تعین نہیں کر سکے تھے۔ کچھ کا خیال تھا کہ یہ عظیم شاہی خاندان کے گورنر کا سر ہے جب کہ چند محققین اسے گورنر کی اہلیہ کا سر قرار دیتے تھے۔ جنس کو جانچنے کے لیے ممی کے سر کے کئی ٹیسٹ کیے گئے لیکن ناکامی کا سامنا رہا تھا کیوں کہ ماہرین کو ڈی این اے کا سیمپل نہیں مل پا رہا تھا۔
ایف بی ا?ئی کی بائیولوجسٹ نے اس مشکل کو حل کرنے کی ٹھانی اور ممی کے دانت کو باریکی کے ساتھ ڈرل کر کے دانت کے اجزائ کو کیمیکل سے ملا کر ڈی این اے کی کاپی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ڈی این اے کی جانچ میں کروموسوم کی تعداد اور ساخت سے پتا چلا کہ ممی کا یہ سر ایک مرد یعنی گورنر کا ہے۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv