تازہ تر ین

لاہور قلندرز کے سنیل نارائن کے شارخ خان کیوں دیوانے ہوئے

کلکتہ (ویب ڈیسک) انڈین پریمیر لیگ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے والے کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں اور حیران کن طور پر پی ایس ایل میں کارکردگی نہ دکھانے والے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں ہی دھوم مچا دی ہے۔ان کھلاڑیوں میں ایک نام سنیل نارائن کا ہے جو اپنی خطرناک سپن باولنگ کے علاوہ طوفانی بلے بازی سے بھی پہچانے جاتے ہیں مگر بدقسمتی سے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ ایک بہترین سپر اوور کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے البتہ اپنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت ان کی کارکردگی کافی بہتر تھی۔ آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے سنیل نارائن نے پہلے ہی میچ میں ایسا کارنامہ سرانجام دیدیا ہے کہ جان کر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”میرے پیار میں کون سی کمی رہ گئی تھی؟“ 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنیل نارائن اوپنگ کرنے آئے تو ایسے چھائے کہ سٹیڈیم میں موجود تماشائی جھوم اٹھے۔ انہوں نے صرف 19 گیندوں پر 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی اور پھر کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے باآسانی یہ میچ جیت بھی لیا۔لاہور قلندرز اور سنیل نارائن کے مداح اس بات پر افسردہ ضرور ہیں کہ پی ایس ایل میں بلے کیساتھ وہ ایسی کارکردگی نہ دکھا سکے البتہ ان کی اس شاندار کارکردگی پر خوش بھی ہیں اور آئندہ میچوں میں مزید ایسی ہی کارکردگی کیلئے پرامید بھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv