ریاض (ویب ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے امامِ کعبہ ڈاکٹر سعود الشریم کا ٹوئٹر اکاﺅنٹ بند کردیا گیا ہے، شیخ سعود نے بعض معاملات پر سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان اقدامات کو غیر شرعی قرار دیا تھا۔امام کعبہ شیخ سعود الشریم کا ٹوئٹر اکاوئنٹ اس بنا پر بند کردیا گیا ہے کہ انہوں نے سیاسی پوسٹیں کیں اور بعض اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ سعودی حکومت کے ہر اقدام پر آمنا و صدقنا نہیں کہتے بلکہ معاملات پر گہری نظر رکھتے اور خلافِ شرع کاموں پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔ شیخ سعود الشریم امام کعبہ کے ساتھ ساتھ ام القرا یونیورسٹی مکہ میں فقہ کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈین اور سپیشل پروفیسر ہیں جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں ہائی کورٹ کے جج بھی ہیں۔