تازہ تر ین

جتنی غربت سندھ میں ، پورے ملک میں نہیں ،یہاں سے “کیوں نکالا”شروع کریں گے

حیدرآباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں اب سندھ میں “کیوں نکالا”شروع کریں گے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سندھ میں لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر یہاں کے عوام پر ظلم کر رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم پر قرضے بڑھ رہے ہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں، ملک میں قانون مجرموں کےلئے بنائے جاتے ہیں اور دنیا بھر میں کہیں ایسے قانون پاس نہیں ہوتے جیسے یہاں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں اور منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نوازشریف اور خواجہ آصف سب شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv