تازہ تر ین

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش شکست دے دی

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ا?ندرے فلیچر 52 اور دنیش رام دین 42 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز، عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑیوں کو ا?و¿ٹ کیا۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے شاہین شاہ ا?فریدی نے 4 اوورز میں 27 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور حسن علی کو ا?رام دیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ ا?فریدی اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور سیریز میں وائٹ واش کی صورت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے گا البتہ شکست کی صورت میں ا?سٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ا?سٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv