تازہ تر ین

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ا?ج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے جبکہ مہمان ٹیم حساب برابر کرنے کیلئے پر عزم ہے۔پاکستان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 143 رنز سے جیتا تھا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔ نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے تعینات ہیں۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن محمد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ ہونے کے باوجود پلان کے مطابق پہلا میچ نہ کھیل سکے تاہم ا?ج کھیلا جانے والا میچ منصوبہ بندی کے تحت کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈین کپتان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv